واشنگٹن (ویب ڈیسک) خوش قسمتی سے صدر ٹرمپ کا کورونا ٹیسٹ منفی نکلا ہے اور نائب صدر پنس بھی کورونا ٹیسٹ کرانے کے لیے تیار ہوگئے ہیں۔ وائٹ ہاؤس کے ڈاکٹر نے تصدیق کی ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا، صدر ٹرمپ نے برازیلی صدر سے پچھلے ہفتے

عشائیہ پر ملاقات کی تھی۔ اس موقع پر برازیلی صدر کے پریس سیکریٹری بھی موجود تھے جن کا بعد میں کورونا ٹیسٹ مثبت نکلا۔ اس صورتحال میں امریکا اور برازیل دونوں کے صدور کو کورونا ٹیسٹ کرانا پڑا تاہم دونوں کا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔ اب نائب صدر مائیک پنس نے کہا ہے کہ وہ اور ان کی اہلیہ بھی چاہیں گے کہ انکا کورونا ٹیسٹ کرلیا جائے۔ امریکا میں کورونا مریضوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ جہاں مزید 8 اموات کے بعد تعداد 57 ہوگئی اور 600 نئے کیسز سامنے آگئے جس کے بعد متاثرین کی تعداد 2800 سے تجاوز کرگئی ہے۔ امریکا کی اعلیٰ ترین یونیورسٹیوں میں سے ایک جان ہاپکنز کے میڈیکل پروفیسر ڈاکٹر مارٹی نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ ملک میں مریضوں کی جو تعداد آپ کے سامنے آرہی ہے اس پر یقین نہ کریں، امریکا میں 16سو کیسز تو ایسے ہیں جن میں بیماری کا ٹیسٹ مثبت آیا۔ ڈاکٹر مارٹی کے مطابق ہر بیمار شخص سے وائرس 25 سے 50 افراد میں پھیلنے کا خدشہ ہوتا ہے اس لیے امریکا میں کورونا کے کیسز کی تعداد 50 ہزار سے 5 لاکھ ہوسکتی ہے۔ انہوں نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ کورونا بیماری کو انتہائی سنجیدگی سے لیا جائے کیونکہ پولیو کے بعد کورونا دنیا میں بدترین وبا ثابت ہوگا۔ خوش قسمتی سے صدر ٹرمپ کا کورونا ٹیسٹ منفی نکلا ہے اور نائب صدر پنس بھی کورونا ٹیسٹ کرانے کے لیے تیار ہوگئے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.