طیارہ یوم پاکستان کی پریڈ کی ریہرسل میں مصروف تھا، ترجمان پی اے ایف۔ فوٹو : فائل

اسلام آباد: شکر پڑیاں کے قریب پاک فضائیہ کا ایف 16 طیارہ گر کرتباہ ہوگیا۔

ترجمان پی اے ایف کے مطابق پاک فضائیہ کا ایف 16 طیارہ شکرپڑیاں کے قریب گر کر تباہ ہوگیا، طیارہ یوم پاکستان پریڈ کی ریہرسل میں مصروف تھا جب کہ ایئر ہیڈکوارٹرز نے حادثے کی تحقیقات کے لیے بورڈ آف انکوائری تشکیل دے دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دوران پرواز طیارے کا رخ اچانک زمین کی طرف ہوا اور گرکر تباہ ہوگیا، طیارہ گرنے کے بعد آگ کے شعلے اور دھویں کے بادل دور دور تک اٹھتے دکھائی دے رہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here