محترم خواتین و حضرات
السلام علیکم و رحمة اﷲ و برکاتہ
آپ سب کی تشریف آوری کا بہت بہت شکریہ۔ اﷲ تعالیٰ کے فضل و کرم سے آج ہم حج 2020کے لئے خوش نصیب افراد کا انتخاب کرنے جا رہے ہیں جس کے بارے میں کچھ عرض کرنا چاہتا ہوں۔
٭ پاکستان کا حج کوٹہ 179210ہے جس میں سے 60 فیصد یعنی 107526 سرکاری کوٹہ اور 40 فیصد یعنی 71684 پرائیویٹ کے لئے مختص ہے۔
٭ حج 2020 کی سرکاری سکیم کے لئے حج درخواستیں 25فروری تا 8 مارچ 2020ءتک مانگی گئیں جس کے لئے کل 149295 درخواستیں مختلف بینکوں سے وزارت ہذا کو موصول ہوئیں اور آج ان شاءاﷲ لیبر کوٹہ 500 اورہارٹ شپ 1613 نشستوں کے علاوہ 105413 خوش نصیب حجاج کا انتخاب ہو گا۔
٭ اس سال پچھلے تین سالوں سے متواتر ناکام رہنے والے 7648 درخواست گزاروں کو بغیر قرعہ اندازی کے کامیاب قرار دیا جا رہا ہے۔
٭ بزرگ شہریوں کے لئے عمر کی حد کو 80 سے کم کر کے 70سال مقرر کی گئی ہے اور ان کے لئے 10 ہزار نشستیں مختص کی گئی تھیں اور اس کے عوض 12840 درخواستیں موصول ہوئی ہیں جن کا انتخاب عمر کے لحاظ سے کیا جائے گا اور باقی رہ جانے والے درخواست گزاروں کو عمومی قرعہ اندازی میں شامل کر کے کامیاب ہونے کا ایک اور موقع دیا جائے گا۔
٭ تاریخ میں پہلی مرتبہ وزیر اعظم پاکستان جناب عمران خان کی خصوصی ہدایت پر بیرون ملک پاکستانیوں کے لئے ایک ہزار نشستیں مختص کی گئی ہیں۔ ان کے عوض 1286درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ ان کا انتخاب قرعہ اندازی کے ذریعے ہو گا اور باقی رہ جانے والے درخواست گزاروں کو عمومی قرعہ اندازی میں شامل کر کے کامیاب ہونے کا ایک اور موقع دیا جائے گا۔
٭ تمام کامیاب اور ناکام درخواست گزاروں کو قرعہ اندازی کے نتائج کی اطلاع بذریعہ ایس ایم ایس آج ہی کر دی جائے گی۔ اس کے علاوہ قرعہ اندازی اور اس حوالے سے مزید معلومات کے لئے وزارت کی ویب سائٹس(www.hajjinfo.org) یا (www.mora.gov.pk) حج انکوائری نمبرز 0519205696, 0519216980 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
٭ قرعہ اندازی میں کامیاب حجاج کرام میڈیکل سرٹیفیکیٹ 19مارچ 2020ءتک متعلقہ بینک برانچ میں جمع کرانا ہو گا۔
٭ قرعہ اندازی میں کامیاب ہونے والے درخواست گزاروں کو اپنے پاسپورٹ متعلقہ بینک برانچ میں اعتماد سنٹر سے بائیومیٹرک کروانے کے بعد جمع کروانا لازمی ہوں گے جس کے لئے وزارت جلد ہی اطلاع دے گی۔
٭ قرعہ اندازی میں ناکام ہونے والے درخواست گزار اپنی بینک برانچ سے اپنی جمع کردہ رقم دفتری اوقات میں بینک سے واپس لے سکتے ہیں اس کے لئے وزارت کی الگ سے منظوری کی کوئی ضرورت نہیں۔ اگر کوئی بینک پیسے واپس کرنے میں پس و پیش سے کام لے تو درخواست گزار وزارت ہذا کے اکاؤنٹ آفیسر سے 051-9208465 پر رابطہ کر کے اس بینک برانچ کی شکایت کر سکتا ہے۔
#HAJJ2020

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.