انگلینڈ کے کھلاڑی واپس جارہے ہیں، ذرائع: فوٹو: فائل

لاہور: کورونا وائرس کے پیش نظرپی ایس ایل میں شامل بعض غیرملکی کھلاڑیوں نے واپس جانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع پی سی بی کے مطابق کورونا وائرس کے پیش نظرپی ایس ایل میں شامل بعض غیرملکی کھلاڑیوں نے واپس جانے کی خواہش ظاہرکی جس کے بعد پی سی بی نے بھی کھلاڑیوں کواپنے اپنے وطن واپس جانے کی اجازت دے دی ہے۔ فلائٹ آپریشن بند ہونے کے ڈرسے کھلاڑی واپسی کے خواہاں ہیں۔

واپس جانے والے کھلاڑیوں میں لیام لیونگسٹن، بریتھویٹ، لیام ڈاوسن، الیکس ہیلز، ٹام بینٹن، لیوئس گریگری، جیمز ونس اورریلی روسوبھی شامل ہیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: کراچی میں کورونا کا ایک اور کیس رپورٹ، ملک بھر میں تعداد 22 ہوگئی

ترجمان پی سی بی بورڈ کے مطابق کھلاڑیوں کوفیصلے کا حق حاصل ہے، کھلاڑیوں نے اپنا حق استعمال کیا تو باقاعدہ اعلان کریں گے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا مریضوں کی تعداد 22 ہوگئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.